ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منڈگوڈ: رہائشی اسکیم کے تحت منظور شدہ مکان پٹہ کی تقسیم کاری میں رشوت لینے کا الزام

منڈگوڈ: رہائشی اسکیم کے تحت منظور شدہ مکان پٹہ کی تقسیم کاری میں رشوت لینے کا الزام

Tue, 07 Aug 2018 21:18:28    S.O. News Service

منڈگوڈ  :7/ اگست (ایس اؤ نیوز)   ضلع پنچایت ممبر ان پی ڈی اؤ پر دباؤ ڈال کر  بسوا وستی اسکیم کے مستفیدین کے 37پٹہ کو اپنے ساتھیوں  کے ذریعے تقسیم کئے جانے کی  گرام پنچایت صدر محمد رفیق دیسلی نے کڑی مذمت کرتے ہوئےاقتدار  لامرکزیت کا قتل کہا ہے۔

انہوں نے پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ معاملے کو پنچایت ممبران کے سامنے پیش نہیں کیاگیاہے۔ انہوں  نے ضلع پنچایت ممبر روی گوڈا پاٹل پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ وہ پنچایت ممبران کو جانکادی دئیے بغیر افسران پر دباؤ ڈال کر 37مستفیدین کے گھر گھر جا کر انہیں پٹہ تقسیم کیا ہے۔ انہوں نے سنگین الزام لگاتے ہوئے کہاکہ ضلع پنچایت ممبر کے ساتھیوں نے متعلقہ مستفیدین سے رقم لے کر پٹہ دیاہے۔ پی ڈی اؤ شری نواس مراٹھے نے بتایا کہ جو بھی پٹہ تقسیم کیا جاتا ہے وہ کے ڈی پی میٹنگ میں پیش کیا جاتاہے ۔

محمد رفیق نے بتایا کہ بسوا وستی منصوبے کے تحت کل 67عوام کو گھر منظور ہوئے تھے۔ ودھان سبھا انتخابات کے پیش نظر پٹہ تقسیم نہیں کئے گئے تھے۔ انہیں گھر تعمیر کے لئے جنوری تک مہلت فراہم کرنے کی بات کہی۔


Share: